نیوز پاکپتن: شوہر نے ڈنڈے مار مار کر بیوی کو قتل کر دیا – March 20, 2017
شوہر نے ساتھی کے ہمراہ تشددکرکے بیوی کو موت کے کھاٹ اتار دیا۔ بتایا گیا ہے موضع کالے چشتی کے رہائشی ملزم بلال کے ساتھ خاتون رضیہ بی بی نے اپنی بیٹی کی شادی کی تھی خاتون کو اطلاع ملی کہ ملزم اسکی بیٹی پر تشدد کرتا ہے جس پر رضیہ بی بی گائوں پہنچی تو ملزم بلال اور رفیق اس کی بیٹی سلمیٰ بی بی پر تشدد کر رہے تھے جس سے منع کرنے پر طیش میں آکر ملزم بلال نے سلمیٰ بی بی کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے مقتولہ سلمیٰ بی بی کی ماں رضیہ بی بی کی رپورٹ پر بلال وغیرہ دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Read More:
http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2017-03-20/page-3/detail-57


